اسلام آباد:.
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے ملک زاہد محمود کو صوبائی تنظیمی کمیٹی کا جوائنٹ انچارج مقرر کردیا رابطہ کمیٹی نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
میڈیا سے گفتگو میں زاہد ملک نے کہا کہ ماضی کی طرح ایک بار پھر ایم کیو ایم کو پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں متحرک کرینگے ۔
انہوں نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی کا ممنون ہوں کہ انھوں نے مجھے ذمہ داری سونپی میں ملک و قوم کے بہترین مفاد میں اپنی خدمات سر انجام دینے کے لئے کوشاں رہونگا متوسط طبقے کی جماعت ہی اس ملک کو سیاسی اور معاشی بحرانوں سے نکال سکتی ہے،
زاہد ملک نے کہا کہ تحریک انصاف سمیت ہر سیاسی جماعت کے ساتھ ایم کیو ایم کے سیاسی رابطے ہیں ،چوہدری پرویز الہی کے دعوے کی تردید نہیں کرتے تاہم ایم کیو ایم اس وقت حکمران اتحاد کا حصہ ہے اور رینگے ،انہوں نے کہا کہ مردم شماری سمیت مختلف ایشوز پر ایم کیو ایم کے تحفظات موجود ہیں جن پر پارٹی قیادت حکمران اتحاد کے ساتھ رابطے میں ہے ،
ان کا کہنا تھا کہ ایسے کسی دعوے میں کوئی سچائی نہیں کہ ایم کیو ایم حکمران اتحاد سے الگ ہوکے کسی کے ساتھ پینگیں بڑھائے ۔انہوں نے کہا کہ کوشش کرینگے کہ نئی ذمہ اداریوں کو احسن انداز میں پورا کیا جائے ۔۔۔