اسلام آباد:.
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عدت کے دوران نکاح کے الزام پر سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف کاروائی کے لئے درخواست دائرکردی گئی۔
اسلام آباد کے شہری محمد حنیف کی جانب سے فائل کی گئی کمپلینٹ میں عمران خان ، بشری بی بی اوروفاق کو فریق بنایا گیا،سینئر سول جج نصر من اللہ کمپلینٹ پر آئندہ سماعت 8 اپریل کو کریں گے،
گذشتہ روز درخواست گزار نے عدالت کے سامنے اپنا بیان قلمبند کرایا، درخواست کے ساتھ لاہور میں پڑھائے گئے نکاح کی کاپی بھی کمپلینٹ کے ساتھ منسلک کی گئی ہے۔