اسلام آباد:.
وزیر اعظم پاکستان نے لیفٹیننٹ جنرل(ر)نذیر احمد کو بطور چیئرمین نیب تعیناتی کی منظوری دےدی۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لیٍفٹیننٹ جنرل(ر)نذیر احمد کو قومی احتساب بیورو کا چیئرمین تعینات کیاجاتاہے،
وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کےذریعے منظوری دی،وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کےدرمیان اتفاق کے بعد چیرمین نیب کی تعیناتی کی گئی ہے،یاد رہے کہ آفتاب سلطان کے استعفی کے بعد چیئرمین نیب کی پوسٹ خالی تھی۔