اسلام آباد : ۔
قطر کے امیر کی دعوت پروزیراعظم شہباز شریف 5مارچ کودوحہ جائیں گے ، جہاں وہ اقوام متحدہ کی کم ترقی یافتہ ممالک کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف دوحہ میں اقوام متحدہ کی کم ترقی یافتہ ممالک کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ قطر کے امیر کی دعوت پروزیراعظم شہباز شریف5مارچ کودوحہ جائیں گے، کم ترقی یافتہ ممالک میں پائیدار ترقی کو تیز کرنے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔
دفترخارجہ نے کہا کہ کانفرنس سے ان ممالک کو خوشحالی کی راہ پر آگے بڑھنے میں مدد ملے گی ، کم ترقی یافتہ ممالک کے حق میں اضافی عالمی امدادی اقدامات کو متحرک کیا جائے گا۔
قائدین ترقیاتی شراکت داروں کے درمیان نئی شراکت داری پر اتفاق کریں گے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم کانفرنس کے موقع پر شریک رہنماؤں اور وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے، پاکستان 2030 کے ترقیاتی ایجنڈے ،اہداف کے حصول کیلئےعالمی شراکت کی حمایت کرتا ہے۔
وزیراعظم کی شرکت کم ترقی یافتہ ممالک سے یکجہتی اورحمایت کی نشاندہی کرے گی۔