پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ 6 مارچ سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے.

اسلام آباد :.
پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ 6 مارچ سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق امریکی انسداد دہشت گردی کوآرڈینیٹر کرسٹوفر لینڈ برگ مذاکرات میں شرکت کے لیے 6 مارچ کو اسلام آباد پہنچیں گے، پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ میں دونوں ممالک کو درپیش دہشتگردی کے چیلنجز پر بات چیت ہوگی۔

ڈائیلاگ میں سرحدی تحفظ سمیت دیگر اہم شعبوں میں تعاون کا بھی جائزہ لیا جائے گا ، ڈائیلاگ میں دہشتگردوں کے ساتھ مالی تعاون کی روک تھام پر بھی بات چیت کی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں