وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے دھرنے سے نمٹنے کی تیاریاں کر دیں ،

اسلام آباد ( یو این آئی نیوز) وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے دھرنے سے نمٹنے کی تیاریاں کر دیں ، اسلام آباد پولیس کے ساتھ انتظامیہ کو سیکورٹی پلان جلدازجلد مکمل کرنے کی ہدایت ،

اسلام آباد انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال کے لیے سی ڈی اے سے دس ایمبولینسز مانگ لی ہیں ، اسلام آباد کے ضلعی مجسٹریٹ نے سی ڈی اے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو خط لکھا ہے۔جبکہ وفاقی پولیس نے بھی ناکوں اور تعیناتیوں‌کو پلان ترتیب دے لیا ،

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے خط میں لکھا گیا ہےکہ صورتحال کے پش نظر دس ایمبولینس اور پانچ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی فراہم کی جائیں۔دوسری جانب ہسپتالوں میں بھی ضروری انتظامات کرنے کی بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ، وفاقی دارلحکومت میں حساس مقامات میں‌،مارکیٹوں اور ہوٹلوں کے لیے بھی خصوصی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے ،

اپنا تبصرہ بھیجیں