انسداد عصمت دری قانون

اسلام آباد( یو این آئی نیوز)وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے انسداد عصمت دری قانون کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں پراسیکیوٹر جنرل پنجاب،خیبر پختونخوا کے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے آفیسران کے علاوہ پنجاب پولیس کے اعلی حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔پارلیمانی سیکرٹری وزارت قانون بیرسٹر ملیکہ بخاری اور وزارت قانون کے اعلی بھی اجلاس میں موجود تھے۔وزارت کے ترجمان کے مطابق شرکا نے انسداد عصمت دری قانون پر تفصیلی غور کیا اور قانون بارے اپنی تجاویز پیش کیں۔وزیر قانون نے تجاویز سنیں اور اور شرکا کا تجاویز پر شکریہ ادا کیا۔تمام شرکا نے انسداد عصمت دری قانون کو سراہا اور اس ضمن میں بیرسٹر فروغ نسیم کی قانون سازی کے لئے کاوشوں کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں