اسلام آباد ( یو این آئی نیوز)سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اب تک مختلف ممالک سے 30 پروازیں پاکستان پہنچ چکی، ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات سے اب تک 12 پروازوں کی امداد پاکستان پہنچ چکی،ترکی سے اب تک 10 پروازوں کی امداد پاکستان پہنچی ہے ،
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ چین سے اب تک 4 پروازوں کی امداد پاکستان آئی ہے جبکہ قطر سے دو، ازبکستان اور فرانس سے ایک، ایک پرواز کی امداد پاکستان پہنچ چکی،
