اسلام آباد( یو این آئی) چیئر مین پی ٹی آئی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کے خلاف عدم انصاف اور عدم اعتماد کی درخواست دائر کر دی۔
چیئر مین پی ٹی آئی کی طرف سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کے خلاف عدم انصاف اور عدم اعتماد کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ چیئر مین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ آپ سے مجھے انصاف کی توقع نہیں ہے۔
آپ نے ٹیریان کیس کے علاوہ متعدد مواقعوں پر میرے خلاف کسی ذاتی و دیگر وجوہات کی وجہ سے قانون کیخلاف فیصلے دیے، آئندہ آپ سے گزارش ہے کہ میرا کوئی کیس آپ نہ سنیں۔
٭٭٭٭