پاک بحریہ کی بڑی کارروائی، یونٹ نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لیا: آئی ایس پی آر

راولپنڈی (  یو این آئی نیوز)
پاک بحریہ نے ایک اور بھارتی آبدوز کا سراغ لگالیا۔آئی ایس پی آر کے ڈی جی نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگانے کی ویڈیو جاری کر دی ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ بھارتی کلاوری کلاس آبدوز کا یکم مارچ کو پاک بحریہ کی انسداد سب میرین یونٹ نے سراغ لگایا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کاکہنا تھا کہ پاک بحریہ کا پانچ سالوں میں بھارتی آبدوز پکڑنے کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔بھارتی آبدوز کو تلاش کرنا پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ مہارت کا ثبوت ہے، پاک بحریہ پاکستان کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں