اسلام آباد( یو این آئی نیوز)
پی ٹی اے ابتک 10 لاکھ 91 ہزار 95 یو آر ایل اور آن لائن مواد بلاک کرچکا ہے۔ پی ٹی اے کے ذرائع لے مطابق
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے 2021 کی سالانہ کارکردگی پر رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے ابتک 10 لاکھ 91 ہزار 95 یو آر ایل اور آن لائن مواد بلاک کرچکا ،140 موبائل اپیلی کیشن کو پی ٹی اے نے بلاک کردیا ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ موبائل اپیلی کیشنز مختلف غیر قانونی کارروائی میں ملوث تھیں، سب سے زیادہ غیر اخلاقی مواد 9 لاکھ 3 ہزار 74 سائٹس اور آن لائن مواد کو بلاک کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق دفاع پاکستان مخالف 36 ہزار 820 یو آر ایل بلاک کیے، اسلام مخالف مواد پر مبنی 77 ہزار 692 یو آر ایل بلاک کی گئیں، توہین آمیز ہتک عزت پر مبنی 7 ہزار 690 یو آر ایل بلاک کی گئیں، عدلیہ مخالف 8 ہزار 673 سائٹس کو بند کردیا گیا ہے، پراکسی اور مختلف نوعیت کی 10 ہزار 219 سائٹس بلاک کردی گئیں ، نفرت آنگیز مواد اور مذہبی منافرت پھیلانے والی 40 ہزار 365 سائٹس بلاک کردی گئیں ہیں۔