اسلام آباد ( یو این آئی سپورٹس ڈیسک)
24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے وفد کے ساتھ آنے والی خاتون صحافی نے پاکستانیوں سے ’معافی‘ مانگ لی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں میلینڈا فیرل نے کہا کہ مجھے لگتا ہے میں اس ملک میں ہر سننے والوں سے معافی مانگتی ہوں کیونکہ لوگ مجھے کہتے ہیں دل دل پاکستان گانا سناؤ۔
آسٹریلوی خاتون صحافی نے مزید لکھا تھا کہ پہلی چیز جو میں ایئر پورٹ پر سنتی ہوں وہ یقیناً گانا ہے جو مجھے یقین ہے میں آنے والے ہفتوں میں بہت بار سنوں گی۔
آخر میں میلینڈا فیرل نے دل دل پاکستان کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔