اسلام آباد ( یو این آئی نیوز) وزارت داخلہ نے نوشکی اور پنجگور کے واقعے پیش نظرتمام حسا س اور قانون نافذ کرنے والے وفاقی اور صوبائی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی دی ، اس سلسلے میں ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی آئی بی ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت اسلام آباد اور طاروں صوبائی چیف سیکرٹریوں ،ڈی جی رینجرز پنجاب ، سندھ ، کمانڈنٹ ایف سی پشاور ،آئی جی فرنٹیئر کور نارتھ پشاور ، ساوتھ ڈی آئی خان نارتھ کوئٹہ ، ساوتھ تربت ، اسلام آباد،آزادکشمیر ، گلگت بلتستان سمیت چاروں آئی جی پولیس کو لکھے گئے خط میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لیے غیر معمولی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے ،خط میں کہا گیا ہے کہ نوشکی اور پنجگور کے واقعے کے بعد صوبائی حکومتوں ، حساس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کو ایک بار پھر آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ دہشت گردی کے واقعات کی روک تھا م کے لیے اعلی معیار کی تیاری اور کڑی نگرانی کو یقینی بنائیں تاکہ امن وامان کو تباہ کرنے والے عناصر کو ان کے ارادوں میں ناکام بنایا جا سکے ،خط میں بلوچستان میں دہشت گردوں کی حالیہ کاروائی کی ناکامی میں ایف سی بلوچستان بہادری کو بنیادی وجہ قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ قوم اور وزیر اعظم کی جانب سے سراہا گیا ہے ،
