وفاقی دارلحکومت میں قتل کی لرزہ خیز واردات ، 5 افراد قتل، 7 زخمی ۔

اسلام آباد ( یو این آئی نیوز ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ بھارہ کہو کے علا قے سیری چوک اور انگوری روڈ پر اراضی کے تنازعے پر لرزہ خیز واقعات کے نتیجے میں5 افراد قتل جبکہ 7 افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو پولی کلینک ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ،مرنے والوں کی نعشیں بھی پولی کلینک ہسپتال کے مردہ خانے پہنچا دی گئیں ، جنہیں پوسمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کیا جا ئے گا، تفصیلات کے مطابق سیری چوک میں راجہ ناصر حنیف کے گھر کے باہر گاڑیوںپر فائرنگ سے راجہ نا صر حنیف ،عدنان گل زمان ،عمران سعید،ایڈوکیٹ ہارون قدیر جاں بحق ہو گئے جبکہ گن مین ذیشان قربان شدید زخمی ہو گیا ،بتایا جا تا ہے کہ مقتول گروپ کی علا قے کے کئی دوسرے گروپوں سے اراضی کے تنازعوں پر قتل کے واقعات پہلے بھی رونما ہو چکے ہیں،جنوری میں راجہ ندیم کے 17 سالہ بیٹے کا قتل ہوا جس میں راجہ ناصر حنیف سمیت 8 افراد نامزد ہیں،راجہ ناصر حنیف ضمانت قبل از گرفتاری پر تھے جبکہ دو افراد گرفتار ہیں،پولیس حکام کا دعویٰ ہےکہ فائرنگ کرنے والوںکو شناخت کر لیا گیا ہے اور گرفتار ی کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز اویس احمد ،ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی سٹی سمیت افسران کی بڑی تعداد اور نفری موقع پر پہنچ گئی ،بعض لوگ تو چوہرے قتل کی اس واردات کو راجہ رضی گروپ کی کارروائی قرار دیتے ہیں .

بعض کا خیال ہےکہ کوئٹہ وال پٹھان ،اٹھال اور بنی گالہ کے مخالفین بھی پوری تیاری میں تھے ،مقتول راجہ ناصر حنیف کا ایک بھائی جس کا نام نینو بتا یا جاتا ہے بھی زخمی ہو ا ہے ،پولیس کو ابھی تک متاثر ہ فریق کی طرف سے کوئی درخواست نہیں ملی لیکن ایس ایس پی اسلام آباد کے ذرائع اسے راجہ ندیم گروپ کا بدلہ قرار دیتے ہیں،تھانہ بھارہ کہو کے ہی علا قے انگوری روڈ پر پلاٹ کے تنازعہ گولیاں چل گئیں،جس میں راجہ فیض بنارس قتل ہو گیا جبکہ راجہ طا ہر اورنگزیب عمر جہانگیر ،جہانگیر رحمان ،عمران اورنگزیب ،عاقب مشتاق اور احد اخراج شدید زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے دو کی حا لت تشویش ناک بتائی جا تی ہے ،آئی جی اسلام آباد احسن یونس نے دونوں واقعات کا سخت نوٹس لیا ہے اور پولیس کو ملزموں کی گرفتار ی تک پولیس کو سرچ آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں