عمران نیازی پیرا سٹامول کی ایک گولی کنٹرول نہیں کر سکے وہ سر درد والی تقریریں ہی بند کر دیں، احمد جواد

اسلام آباد(یو این آئی نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے کہاہے کہ عمران نیازی پیرا سٹامول کی ایک گولی کنٹرول نہیں کر سکے وہ سر درد والی تقریریں ہی بند کر دیں،جس سے پیراسٹامول کے مانگ میں کافی کمی ہو سکتی ہے۔

سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ٹویٹس میں احمد جواد کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کا نام لیکر ایک شخص نے اپنے اقتدار کی ہوس کیلئے جسطرح سے اس ملک میں انصاف، میرٹ،قابلیت، گورننس،معاشرتی اقدار اور آزادی صحافت کی دھجیاں اُڑائیں اور اس ملک کی بنیادوں کو ہلا دیا۔ہر گزرتا دن عمران نیازی کی نالائقی سے اس ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس ملک میں سچ کو ہی سب سے بڑا دشمن سمجھا گیا کیونکہ سچ اشرافیہ کیلئے زہر ہے۔سچ کو دھمکیاں تو ملتی ہیں،میں نے PTI میں 18 سال میں اتنی عزت نہیں کمائی جتنی ایک ماہ میں حق کی آواز بلند کرنے کے بعد کمائی،پوری دنیا سے پاکستانیوں کے غیر معمولی مثبت ردعمل نے مجھے حیران کر دیا۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں