ایف بی آرنے غیر منقولہ جائیدادوں پر کیپیٹل ویلیو ٹیکس کا دائرہ کار 40شہروں تک بڑھا دیا 19نئے شہر شامل

اسلام آباد(یو این آئی نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک بھر میں غیر منقولہ جائیدادوں پر کیپیٹل ویلیو ٹیکس کا دائرہ کار21شہروں سے بڑھا کر 40شہروں تک کر د یا جس کے بعد 19نئے شہروں میں بھی غیر منقولہ جائیدادوں پر کیپیٹل ویلیو ٹیکس نافذہو گیا ہے ، غیر منقولہ جائیدادوں پر کیپیٹل ویلیوٹیکس تشخیص اور وصولی کیلئے ان غیر منقولہ جائیدادوں کی مالیت میں 25فیصد سے110فیصد کا اضافہ کر دیا گیا ہے جن شہروں کیلئے نئی ویلیو ایشن جاری کی گئی ان میں اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد، اٹک ، بہاولپور، چکوال، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گھوٹکی، گوجرانوالہ، گجرات، گوادر، حافظ آباد، حیدر آباد، جھنگ، جہلم، کراچی،قصور، خوشاب، لاہور، لاڑکانہ، لسبیلہ، منڈی بہاوالدین، مانسہرہ، مردان، میر پور خاص، ملتان، ننکانہ صاحب، نارووال، پشاور، کوئٹہ، رحیم یار خان، ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ سیالکوٹ، سکھر، اور ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں، اس ضمن مین حکومت نے24جولائی2019کو طے کی گئیں جائیدوں کی ویلیوشن پر نظرثانی کر دی ہے اور نئے ریٹ فوری طور پر لاگو کر دئے ہیں۔
(اسلام آباد کیلئے طے کی گئیں نئی شرحوں کی تفصیلات)
سیکٹرF6کیلئے ویلیو ایشن 93ہزار500روپے سے بڑھاکر2لاکھ روپے، سیکٹرF7کیلئے ویلیو ایشن91ہزار300روپے سے بڑھاکر3لاکھ50ہزار روپے، سیکٹرF8کیلئے 88ہزار روپے سے بڑھاکر2لاکھ روپے، سیکٹرF10کیلئے ویلیو ایشن78ہزار روپے سے بڑھاکر1لاکھ60ہزار روپے، سیکٹرF11کیلئے 75ہزار روپے سے بڑھاکر1لاکھ40ہزار روپے، سیکٹرE7کیلئے ویلیو ایشن94,500سے بڑھاکر2لاکھ50ہزار روپے، اسلام آباد کے سیکٹرD12کیلئے ویلیو ایشن 53,295روپے فی مربع گز سے بڑھاکر1لاکھ روپے، سیکٹرE6کیلئے ویلیو ایشن93ہزار500سے بڑھاکر2لاکھ روپے، سیکٹرE11کیلئے ویلیو ایشن94ہزار500روپے فی مربع گز سے بڑھاکر1لاکھ10ہزار، سیکٹرB17کیلئے ویلیو ایشن55ہزار روپے، سیکٹرG6کیلئے 68ہزار228روپے برقرار، سیکٹرG7کیلئے 62ہزار865برقرار، سیکٹر G8،G9، اورG10کیلئے برقرار62ہزار865روپے، سیکٹرG13اورG14کیلئے 55ہزار سے بڑھاکر1لاکھ24ہزار روپے، سیکٹرI-8کیلئے ویلیو ایشن62ہزار8سو65روپے، 1,16,400روپے، سیکٹرI-9کیلئے ویلیو ایشن 28ہزار600روپے سے بڑھاکر82ہزار644روپے، سیکٹرI-10, I-11، I-12، 14،I-15، I-16، I-17کیلئے ویلیو ایشن 26ہزار سے بڑھاکر50ہزار روپے سے لیکر72ہزار روپے کر دی گئی ،بلیو ایریا جناح ایونیو2لاکھ31ہزار روپے6لاکھ80ہزار420روپے، بحریہ ٹاون کیلئے 49ہزار668روپے، پاکستان ٹاون کیلئے43ہزار046روپے، ہمک ٹاون اور غوری ٹاون26,490روپے، روات کیلئے 25,827روپے، سی ڈی اے انکلو کیلئے 49,586روپے فی مربع گز، باہ کہو26,446 روپے، چک شہزاد36,363روپے، سیکٹرایچ، گی ایل اور ایم کیلئے 40ہزار400روپے مربع گز، اسلام آباد کے سوک زون کیلئے 1لاکھ37ہزار190روپے50ہزار400روپے، بحریہ انکلیو62ہزار809روپے، بارہ کہو کیلئے65,454روپے، چک شہزاد کیلئے 42,975روپے، ملپور اوربنی گالہ کیلئے 42ہزار975روپے، چک شہزاد میں فارم ہاوس کیلئے ایک کنال50لاکھ روپے فی کنال سے بڑھاکر1کروڑ روپے فی کنال، سیہالہ اورترلائی فارم ہاوس کیلئے ایک کنال 40لاکھ روپے سے بڑھاکر80لاکھ روپے، سیکٹرایچ، گی ایل اور ایم کیلئے 40ہزار400روپے مربع گز، سیکٹر I-9کیلئے صنعتی پلاٹ50لاکھ روپے فی کنال سے بڑھاکر4کروڑ روپے فی کنال، سیکٹر1-10کیلئے 50لاکھ روپے سے بڑھاکر4کروڑ روپے، کہوٹہ ٹرائی اینگل10لاکھ سے بڑھاکر1کروڑ روپے فی کنال کر دی گئی ہے ،
(راولپنڈی کی غیر منقولہ جائیدادوں کیلئے ان کی نئی مالیت)
سیٹلایٹ ٹاون مین رہائشی فی مرلہ20لاکھ روپے سے بڑھاکر روڈ پر زمین پر31لاکھ50ہزار روپے فی مرلہ، سیٹلایٹ ٹاون میں کمرشل پلاٹ فر مرلہ40لاکھ روپے سے بڑھاکر روڈ پر کر68لاکھ روپے، روڈ سے ہٹ کر 51لاکھ روپے، چاندنی چوک رہائشی روڈ سے ہٹ کر22لاکھ50ہزار روپے فی مرلہ اور روڈ پر31لاکھ 50ہزار روپے فی مرلہ، کالج روڈ روڈ پر27لاکھ روپے اور روڈ سے ہٹ کر13لاکھ50ہزار روپے، روڈ پر کمرشل پلاٹ76لاکھ50ہزار روپے روڈ سے ہٹ کر59لاکھ روپے فی مرلہ،کالج روڈرہائشی روڈ پر فی مرلہ20لاکھ روپے اور روڈ سے ہٹ کر18لاکھ روپے، روڈ پرکمرشل 29لاکھ75ہزار روپے اور روڈ سے ہٹ کر26لاکھ35ہزار روپے، بینک روڈ صدر رہائشی روڈ پر36لاکھ روڈ سے ہٹ کر27لاکھ روپے، کمرشل پلاٹ روڈ پر2 کروڑ97لاکھ روپے ، روڈ سے ہٹ کر19لاکھ55ہزار روپے، چکلالہ سکیم نمبر3رہائشی روڈ پر54لاکھ روڈ سے ہٹ کر31لاکھ 50لاکھ روپے، کمرشل پلاٹ روڈ پر1 کروڑ83لاکھ روپے ، روڈ سے ہٹ کر76لاکھ50ہزار روپے،
ویسٹریج رہائشی روڈ پر31لاکھ50ہزار روڈ سے ہٹ کر27لاکھ روپے، کمرشل پلاٹ روڈ پر1 کروڑ20لاکھ روپے ، روڈ سے ہٹ کر46لاکھ75ہزار روپے، مری روڈ رہائشی پلاٹ فی مرلہ روڈ پر49لاکھ 50ہزار روپے روڈ سے ہٹ کر40لاکھ 50ہزار روپے، ، کمرشل پلاٹ روڈ پر1 کروڑ20لاکھ روپے ، روڈ سے ہٹ کر85لاکھ روپے، ممتاز سٹی رہائشی روڈ پر13لاکھ50ہزار روپے، روڈ سے ہٹ کر7لاکھ75ہزار روپے، کمرشل پلاٹ روڈ پر1 کروڑ20لاکھ روپے ، روڈ سے ہٹ کر76لاکھ 55ہزار روپے، گلبرگ گرین رہائشی روڈ پر10لاکھ 80پزار روپے، روڈ سے ہٹ کر9لاکھ روپے، کمرشل پلاٹ روڈ پر1 کروڑ8لاکھ روپے ، روڈ سے ہٹ کر76لاکھ50ہزار روپے، گلستان کالونی رہائشی روڈ پر14لاکھ44ہزار روپے، روڈ سے ہٹ کر9لاکھ90 ہزارروپے، کمرشل پلاٹ روڈ پر55لاکھ 25ہزار روپے، روڈ سے ہٹ کر38لاکھ25ہزار روپے، سول لائینز راولپنڈی رہائشی روڈ پر31لاکھ50ہزار روپے، روڈ سے ہٹ کر27لاکھ روپے، کمرشل پلاٹ روڈ پر59لاکھ 50ہزار روپے ، روڈ سے ہٹ کر51لاکھ55ہزار روپے، لالہ زار واہ کینٹ رہائشی روڈ پر16 لاکھ20ہزار ،روڈ سے ہٹ کر15لاکھ30ہزار روپے، کمرشل پلاٹ روڈ پر21لاکھ25ہزار روپے ، روڈ سے ہٹ کر21لاکھ25ہزار روپے، رہائشی روڈ پر36لاکھ روڈ سے ہٹ کر27لاکھ روپے، کمرشل پلاٹ روڈ پر2 کروڑ97لاکھ روپے ، روڈ سے ہٹ کر19لاکھ55ہزار روپے طے کر دی گئی ہے
(پشاور کیلئے طے کی گئیں نئی ویلیو ایشن)
آر اے بازار رہائشی فی مرلہ15لاکھ34ہزار روپے اور کمرشل44لاکھ65ہزار روپے ،پشاور آبادی (اندرون ) رہائشی فی مرلہ11لاکھ16ہزار روپے اور کمرشل50لاکھ23ہزار روپےاندر شہر بازار رہائشی فی مرلہ28لاکھ46ہزار روپے اور کمرشل1لاکھ روپے، ارباب روڈ رہائشی فی مرلہ18لاکھ34ہزار روپے اور کمرشل44لاکھ65ہزار روپے، آرٹلری روڈ رہائشی فی مرلہ18لاکھ41ہزار روپے اور کمرشل79لاکھ81ہزار روپے، چار سدہ رنگ روڈ تا رنگ روڈرہائشی فی مرلہ15لاکھ روپے اور کمرشل50لاکھ روپے ،چوک یادگار رہائشی فی مرلہ28لاکھ11ہزار روپے اور کمرشل82لاکھ60ہزار روپے، ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی پشاور رہائشی فی مرلہ8لاکھ50ہزار روپے اور کمرشل65لاکھ روپے ,حیات آباد ٹاون شپ رہائشی فی مرلہ15لاکھ62ہزار روپے اور کمرشل39لاکھ90ہزار روپے، گلبہار رہائشی فی مرلہ25ہزار66 روپے اور کمرشل62ہزار6565روپے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں