حکومت مقدمات درج کرانے،پی ٹی آئی قیادت ضمانتیں کرانے میں مصروف.

اسلام آباد ( یو این آئی نیوز ) :
پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد اب صرف ایک ہی کام باقی رہ گیا ہے کہ عدالتوں کے چکر لگائو اور ضمانت کروا، ملک میں رجیم چینج کے بعد برسراقتدار آنے والی حکومت تحریک انصاف سے اپنا حساب برابر کرنے میں اپنا پورا زور صرف کیے ہوئے ہے ،

اس وقت اس کا صرف یہی کام دکھائی دیتا ہے کہ تحریک انصاف کو مقدمات کے بوجھ میں پھنسا دو جبھی تو اس کی جانب سے 26مئی کے بعد سے اب تک سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی تمام مرکزی قیادت کے خلاف ملک کے مختلف تھانوں می دو درجن سے زائد ایف آئی آر کٹوئی جا چکی ہیں اور اب حکومت کی توجہ عمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے پر مرکوز ہے ، اس کام میں مسلم لیگ ن پیش پیش ہے جس کو سب سے زیادہ عمران خان سے شکایات ہیں ،

اس وقت تک تحریک انصاف کے اکثر رہنماجن میں اسد عمر ، شاہ محمود قریشی ، غلا سرور خان ، علی محمد خان ، شہریار آفرید ی ، عامر کیانی کے علاوہ پی ٹی آئی کے اتحادی شیخ رشید احمد عدالتوں سے اپنی ضمانتیں کروا چکے ہیں ،

آج یعنی دو جون بروز جمعرات سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سابق وفاققی وزیر حماد اظہر اپنی اپنی ضمانتوں کے سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے اور ضمانتیں لینے میں کامیاب رہے ،

اپنا تبصرہ بھیجیں