پاکستا ن ڈیمو کرٹیک موومنٹ کا اگلے 48 گھنٹوں میں تحریک عدم اعتماد لا نے کا اعلان،

اسلام آباد ( یو این آئی نیوز)
پاکستا ن ڈیمو کرٹیک موومنٹ کے سربراہ مو لانا فضل الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی ،تمام اپوزیشن جماعتوں کا موجودہ حکومت کو گرانے پر اتفاق ہے ہمارے پاس تحریک کی کامیابی کے لیے نمبرز پورے ہیںہمارا فوکس ہے کہ خزاں جائے، بہار آئے یا نہ آئے،

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا ،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امپائر بظاہر نیوٹرل نظر آ رہے ہیں۔ہم نے ایمپائر سے کوئی سپورٹ نہیں لینی ہم نے ایمپائر سے حکومت کی سپورٹ ختم کرانا تھی،

انھوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کا مجھ سے کوئی رابطہ نہیں ہے،ن لیگ پیپلزپارٹی کا اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہے یا نہیں، میرے علم میں نہیں ہے،اسٹیبلشمنٹ سے کسی نے انفرادی پور پر رابطہ کیا تو ادارے نے اس کا نوٹس لیا، انھوں نے کہاکہ حکومت گرانے کے بعد نئی حکومت کے قیام سے متعلق ابھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔جب وہ مرحلہ آئے گا تو اس پر بھی فیصلہ کر لیا جائے گا،ہم عدم اعتماد سے پہلے کسی داخلی تنازعے میں نہیں پڑنا چاہتے،

اپوزیشن جماعتیں حکومت کی اتحادیوں پر انحصار نہیں کر رہی ہمارا انحصار انفرادی شخصیات پر ہے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومتی اتحادیوں سے بھی اپوزیشن جماعتیں رابطے میں ہیںعدم اعتماد کی تحریک کی سو فیصد کامیابی کا یقین ہیاب سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر اعتماد کر رہی ہیں۔ کیونکہ اب اپوزیشن جماعتوں کی ضرورت کامن ہو گئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ اپوزیشن نے اپنے ممبران اسمبلی کو اسلام آبادپہنچنے کی ہدایت کر دی ہے اگلے 48گھنٹوں میں اہم اعلان کیا جائے گا،

انھوںنے کہاکہ اپوزیشن میں اب کسی نکتے پراختلاف نہیں ہے موجودہ حکومت کو گرانے پر سب کا اتفاق ہے انھوں نے کہا کہ ہم اپنی لیگل ٹیم سے مکمل رابطے میں ہیں جو سارے امور کاجائزہ لے رہی ہے دو سے تین دن اہم ہیں بڑی خوشخبری ملے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں