جنوبی کشمیر کے پدگام پورہ ، اونتی پورہ میں کشمیری نوجوانوں نے قابض بھارتی فوج کے ایک جوان کو ٹھکانے لگا دیا .

اسلام آباد :۔
جنوبی کشمیر کے پدگام پورہ ، اونتی پورہ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں کشمیری نوجوانوں نے قابض فوج کے ایک سپاہی کو ٹھکانے لگا دیا ،بھارتی پولیس اور فوج نے مشترکہ طور پر اونتی پورہ کے پدگام پورا گاوں میں معصوم اور نہتے کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ پر حملہ کیا ،

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ نوجوان اپنے علاقے میں فلاحی کاموں میں مصروف تھے کہ قابض فورس نے ان پر دھاوا بول دیا ، تاہم ان نوجوانوں نے بہادری سے بزدل بھارتیوں کو مقابلہ کر تے ہوئے ایک فوجی کو جہنم رسید کر دیا جس کے بعد بقیہ فورس موقعہ سے بھاگ کھڑی ہوئی ،

مقامی آبادی جو بھارتی قابض فوج کے روزمرہ کے جعلی آپریشنز سے بیحد تنگ ہے نے بھاگتے ہوئے بھارتی فوجیوں کا پیچھا کیا اور ان پر پتھر برسا کر ان کو روانہ سے روانہ کیا ،

اپنا تبصرہ بھیجیں