ملک بھر میں‌پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز،

اسلام آباد:-
ملک بھر میں مجموعی طور پر7 ویں مردم وخانہ شماری کا آغاز ہوگیا، پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق جامع منصوبہ بندی اور پالیسی سازی کو یقینی بنانے کے لیے اس مرتبہ مردم و خانہ شماری کا کام ڈیجیٹل طریقے کے تحت کیا جا رہا ہے اس طرح ملک میں کی جانے والی یہ پہلی ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری ہے جو یکم مارچ سے شروع ہو کر یکم اپریل تک جاری رہے گی ،

چیف مردم شماری کمشنرکا کہناہےکہ مردم شماری کے بارے میں تمام صوبوں کو آن بورڈ لیا گیا ہے،

مردم شماری کا پہلامرحلہ یکم سے 15مارچ تک ہوگا، ایک ماہ بعدقوم کو مردم شماری کے اعداد و شمار کے نتائج دیےجائیں گے۔عوام کو موبائل اور کمپیوٹر پر انٹرنیٹ کےذریعے اپنی اور خاندان کی تفصیلات درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

اسلام آباد، لاہور،کراچی، پشاور، کوئٹہ اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں ڈیجیٹل مردم شماری کے سلسلے میں ٹیموں نے پہلے مرحلے میں خانہ شماری کے کام کا آغاز کیا ہے ۔خیال رہےکہ یہ عمل ملک میں آبادی اور اس کے تناسب سے وسائل کی فراہمی کے تناظر میں انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

مردم شماری کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم دیا گیا ہے جس میں ہر شخص کو کمپیوٹر یا موبائل فون کے ذریعے اپنا اور خاندان کا اندراج کرنا ہوگا۔رجسٹریشن کے عمل سے گزر کر ہر شہری کوپاس ورڈ ملےگا اور اس کے ذریعے وہ اپنا ڈیجیٹل مردم شماری فارم بھرےگا اور تصدیق کے بعد موبائل پر یو ٹی این نمبر وصول کرے گا، یہ نمبر دکھا کر خانہ شماری کے لیے آنے والے اسٹاف کو دکھا نا ہوگا تاکہ اس کی تصدیق کی جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں