سری نگر ہا ئی وے کو سگنل فری بنانے کا فیصلہ .

اسلام آباد( یو این آئی نیوز)سی ڈی اے انتظامیہ نے سری نگر ہا ئی وے ( پرانا کشمیر ہائی وے ) کو سگنل فری بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ شہر کی اس بڑی شاہراہ سے ٹریفک کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جاسکے۔ شہریوں کو قیمتی وقت کے ضیاع سے بچایا جاسکے اور مسافت میں بھی کمی آئے۔مزیدبراں سی ڈی اے انتظامیہ نے کنسلٹنٹ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری نگر ہا ئی وے کو سگنل فری کرنے کے لئے جلد از جلد اس منصوبے کا ڈیزائن پیش کرکے پی سی ون تیار کیا جائے۔واضح رہے اس منصوبے کی تکمیل سے جہاں اسلام آباد ٹریفک منیجمنٹ سسٹم میں خاصی بہتری کی توقع کی جارہی ہے وہیں شہریوں کو ٹریفک جام جیسے مسائل کا بھی سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں