اسلام آباد میں بھی “اسلام آباد میراتھن” کے انعقاد کی تیاریاں

اسلام آباد( یو این آئی رپورٹ)دنیا کے دیگر ترقی یافتہ شہروں کی طرح اسلام آباد میں بھی “اسلام آباد میراتھن” کے انعقاد کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ میراتھن کا مقصد وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو صحت مندانہ تفریحی مہیا کرنا ہے۔اس سلسلے میں باقاعدہ رجسٹریشن کا عمل کچھ ہی دن میں شروع کردیا جائے گا تاکہ شہریوں اور اتھلیٹ کو آن لائن رجسٹریشن کی سہولت مہیا کی جائے گی۔یہ میرا تھن تین قسم کے مقابلوں پر مشتمل ہوگی جسمیں 42 کلومیٹر، 21 کلومیٹر اور 10 کلومیٹر کی دوڈ شامل ہوگی۔ ہر کٹیگری میں مرد و خواتین کے لئے علیحدہ علیحدہ مقابلے ہونگے۔ ہر طرح کی کٹیگری میں کامیاب ہونے والے افراد کے لئے نقد انعامات بھی رکھے جائیں گے۔ اس میراتھن کو بین الاقوامی معیار کے مطابق کروانے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو اس کے انعقاد کے تمام انتظامات کرے گی۔اس میراتھن کے تمام اخراجات سی ڈی اے برداشت کرے گا۔ اسکی تشہیر بھی بڑے پیمانے پر کی جائے گی تاکہ نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک سے بھی لوگ حصہ لے سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں